۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نظری منفرد

حوزہ / حضرت زینب سلام اللہ علیہا ہرگز نہیں تھکتی تھیں۔ انہوں نے اپنی عمر کے آخر تک دین کی خدمت کی اور خود کو دین اور مسلمانوں کے لئے وقف کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر قم میں مرحوم آیۃ اللہ العظمی فاضل کے دفتر میں جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیہا منعقد ہوا۔ جس میں اساتذہ ،فضلاء، طلاب اور محبان اہلبیت علیہم السّلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے جشن کی اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فضائل و سیرت حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیان کیا اور کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا نہ صرف ایک مجاہدہ خاتون تھیں بلکہ آپ محدثہ اور عالمہ بھی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت پر فخر کرتے تھے۔ آپ راوی تھیں اور آپ نے پانچ معصومین علیہم السلام کو درک کیا۔ حضرت امام سجاد علیہ السلام آپ کے علمی مقام کے متعلق فرماتے ہیں "ہماری پھوپھی (حضرت زینب سلام اللہ علیہا) عالمہ غیر معلمہ تھیں"۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا علم ملکوتی تھا۔

انہوں نے کہا: آپ سلام اللہ علیہا عبادت میں ماں باپ کی طرح تھی حتی کہ سفر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد اور وہ تمام مصائب جھیلنے کے بعد بھی آپ کی نماز شب تک قضا نہیں ہوئی اور سید الشہداء علیہ السلام نے بھی ان سے مقتل کی جانب جاتے وقت فرمایا "میری بہن! مجھے نافلۂ شب میں یاد رکھنا"۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا بشریت کے لیے معلمہ اور نمونہ ہیں۔ بہت ساری شخصیات نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے درس زندگی حاصل کیا ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: شجاعت، ثابت قدمی، غیرت، دین داری اور صبر میں آپ سلام اللہ علیہا سب کے لیے نمونہ ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا ہرگز نہیں تھکتی تھیں۔انہوں نے اپنی بلند ہمتی کے ساتھ زندگی کے آخر تک دین کی خدمت کی اور اپنے آپ کو دین اور مسلمانوں کے لیے وقف کر رکھا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .